ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے طلبا کاکامیاب  منگلوروانڈسٹریل ٹور

بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے طلبا کاکامیاب  منگلوروانڈسٹریل ٹور

Thu, 01 Dec 2022 19:12:52    S.O. News Service

بھٹکل:یکم دسمبر(ایس اؤ نیوز) طلبا میں کارپوریٹ ماحول سے آشنائی اور تجربہ اور پیشہ ورانہ سافٹ وئیر انجنئیرس کے کاموں کےمشاہدے کا مقصد لے کر انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کےتھرڈ ائیر کمپیوٹر سائنس انجنئیرنگ کے31طلبا اور تین پروفیسرحضرات پر مشتمل ایک وفدمنگلورو کے  ’دیا سسٹم منگلورو‘ کا انڈسٹرئیل ٹورکیا۔

کالج کے پروفیسر محمدرضوان شیخ، پروفیسر عبدالتواب اکرمی اور پروفیسر مدھورا کی نگرانی میں طلبا و طالبات نے دیا سسٹم کا دورہ کرتےہوئے عملی طورپر پیشہ ورانہ انتظامات ، سافٹ وئیر ڈولپمنٹ کے مراحل ، کارپوریٹ پیشہ وارانہ ماحول کا مشاہدہ کرنےکے علاوہ کاموں کی نوعیت  کی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر  پیشہ ورانہ ماہرین نے طلبا کے سامنے  اپنے ماتحت جاری سافٹ وئیر کی تیاریوں ، کام کی عملی نوعیت وغیرہ پر روشنی ڈالی ۔اپنے سفر سے واپسی پر طلبانے تعلیمی دور کے عملی تجربات اور مشاہدے سے ہونے والے فائدوں پر خیال ظاہر کرتےہوئے کہاکہ طلبا کو  ایسے اسفار سے کافی کچھ فائدہ حاصل ہوتاہے۔ خاص کر ٹکنکل جانکاری اور عملی مشاہدہ تعلیمی سطح پر طلبا کے لئے حوصلہ اور ترغیب ملنے کی بات کہی۔ کامیاب سفر پر کالج پرنسپال ڈاکٹر فضل الرحمن اور رجسٹرار زاہد کھروری نے طلبا کو مبارکبادی دی ۔


Share: